”زمین اور چاند کا فاصلہ”
آپالو پروگرام(11، 14، 15)کے دوران خلابازوں نےچاند کی سطح پر ریٹروریفلیکٹرز لگائے تھے۔ ان ریٹروریفلیکٹرز کا کام زمین سے بھیجی گئی لیزر بیم کو واپس زمین کے طرف ریفلیکٹ کرنا ہے۔ جیسا تصوریر میں نظر آرہا ہے۔ اس تجربے کے ذریعے چاند اور زمین کا فاصلہ بہت ہی ایکوریسی کے ساتھ معلوم کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنیک کا نام لیزر رینجنگ ہے۔
لیزر کی روشنی ایک سیکنڈ میں لگ بھگ 300,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ یعنی اس کی اسپیڈ 300,000 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔ تجربے کے دوران یہ معلوم کرنا ہے کہ لیزر کو زمین سے چاند پر جانے اور وہاں سے ریفلیکٹ ہو کر واپس زمین پر آنے میں کتنا ٹائم لگتا ہے۔ لیکن ہمیں صرف ایک طرفہ ٹائم سے مطلب ہے، یعنی کہ لیزر کو زمین سے چاند پر جانے میں کتنا ٹائم لگا۔ اس لیے اوپر حاصل ہونے والے ٹائم کو2 پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ وقت کچھ 1.28 سیکنڈ کا ہے۔
کسی بھی چیزکا طے کردہ فاصلہ معلوم کرنےکے لیے ہم اس چیز کی اسپیڈ کو اس ٹائم سے ضرب دیتے ہیں جس ٹائم میں اس چیز نے وہ فاصلہ طے کیا ہے۔ یعنی لیزر کا زمین سے چاند تک طے کردہ فاصلہ نکالنے کے لیے ہم 300،000 کو 1.28 سے ضرب دیں گے۔ اور اس طرح ہمیں زمین اور چاند کا اوسط فاصلہ حاصل ہو گا۔ موجودہ دور میں یہ فاصلہ کچھ 384،000 کلومیٹر ہے۔ باقی پیچیدگیوں کو سامنے رکھتے ہوئے اصل میں اس کی اوسط قیمت 384،400 کلومیٹر ہے۔ اور پھر یہ نمبر سارا سال ایک جیسا نہیں رہتا۔ چاند کا زمین کے گرد مدار ایک پرفیکٹ سرکل کی نہیں ہے, بیضوی ہے۔ یعنی کبھی یہ زمین کے قریب ہوگا اور کبھی دور۔
اور اوپر موجودہ دور کے الفاظ اس لیے استعمال کیے گئے ہیں کیونکہ اسی تجربے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ زمین اور چاند کا فاصلہ بڑھ رہا ہے۔ ایک سال بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کچھ 3.8 سینٹی میٹر زیادہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو یہ نمبر بہت چھوٹا محسوس ہو رہا ہے تو غور کریں کہ ہماری زمین کی عمر لگ بھگ ساڑھے چار ارب سال ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ماضی میں چاند زمین کے قریب تھا اور مستقبل میں دور ہو جائے گا۔ ساڑھے چار ارب سال ایک بہت بڑا وقت ہے۔
ایک اور کیلکولیشن کرتے ہیں۔ اگر زمین اور چاند سالانہ 3.8 سینٹی میٹر ایک دوسرے سے دور ہو جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ محض پچھلے ایک کروڑ سالوں میں ان کے درمیان کا فاصلہ 380 کلومیٹر زیادہ ہو چکا ہے۔ اس نمبر کو نکالنے کے لیے آپ 3.8 کو لاکھ پر تقسیم کردیں، اس طرح 3.8 سینٹی میٹر کلومیٹر میں تبدیل ہو جائے گا۔ اور پھر حاصل ہونے والے نمبر کو کروڑ سے ضرب دے دیں۔
شکریہ۔ شیئر بھی کریں۔
No comments:
Post a Comment
Have a any doubt let me know. And don't enter any spam link in the comment box.