*ڈاک بذریعہ میزائل*
آپ نے پرانے زمانوں میں کبوتر کے زریعے ڈاک کی ترسیل کے بارے میں تو سنا ہوگا ۔۔۔ تاہم 1959 میں امریکی بحریہ کو ڈاک کی ترسیل کے حوالے سے ایک اچھوتا خیال سوجھا ۔
اور وہ تھا ایک کروز میزائل میں وارہیڈ کے بجائے خطوط ڈال کر اسے مطلوبہ شہر کی طرف داغ دیا جائے۔
چنانچہ 8 جون 1959 کو امریکی بحریہ کی میزائل بردار آبدوز USS Barbero نے ورجینیاء کے نزدیک بحرِ اوقیانوس سے 3000 خطوط سے بھرا ایک SSM-N-8 Regulus کروز میزائل فلوریڈا کے علاقے Mayport کی طرف داغا۔
داغے جانے کے بعد میزائل نے 1300 کلومیٹر کا فاصلہ 22 منٹ میں طے کرتے ہوئے خطوط کو ہدف تک پہنچا دیا ۔
یہ محض ایک وقتی تجربہ تھا جسے مستقل سطح پر نہیں اپنایا گیا۔
*شیئر کرنا مت بھولیے*
No comments:
Post a Comment
Have a any doubt let me know. And don't enter any spam link in the comment box.