اے اللہ! تو نے اولاد دی ہے تو شیطان کے شر سے اسکو بچا بچا کے رکھنا۔ اس کو ایمان والا، صبر و قناعت والا بنانا۔ قلبِ سلیم اور سچ کہنے والی زبان عطا کرنا۔ صحت و عافیت والی لمبی پرسکون زندگی سے نوازنا۔ اچھی صحبت، نیک دوست عطا کرنا۔ دین و دنیا کی ساری بھلائیاں نصیب فرمانا۔ انکا دل حق پر جما دینا۔
تو اولاد کی آزمائش سے نہ آزمانا یا رب۔ اسے ہماری آنکھوں کا نور، دل کا سرور بنانا۔ اسے متقیوں کا امام بنانا۔ ہم بڑے کمزور، بہت بے بس ہیں۔ تُو صاحبِ کن ہے اور تیری کن کے ہم محتاج ہیں۔ اگر ہمارے گناہ ہماری دعاؤں کی قبولیت کے رستے میں رکاوٹ ہیں تو ہمیں معاف فرما دے۔ ہم سے درگزر فرما۔ ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے اٹھایا نہ جائے۔ ہماری اولاد کی طرف سے ہمارا سینہ ٹھنڈا رکھ۔ اپنا فضل فرما، اپنا فضل فرما،اپنا فضل فرما۔
ربنا ھب لنا من ازواجنا و ذرییتنا قرۃ اعین و اجعلنا للمتقین اماما
No comments:
Post a Comment
Have a any doubt let me know. And don't enter any spam link in the comment box.