Advertisement
Translate
Saturday, February 26, 2022
سائنس کی دنیا میں ایک ’حادثے‘ سے معلوم ہوتا ہے کہ موت سے عین پہلے کے لمحات میں ہماری زندگی ہماری آنکھوں کے سامنے سے آخری مرتبہ گزرتی ہے۔
اس نظریے کی ایک جھلک سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو اس وقت دکھائی دی جب انھوں نے مِرگی (ایپی لیپسی) کے ایک 87 سالہ مریض کے دماغ سے نکلنے والی لہروں کا مشاہدہ کیا۔
جس وقت مذکورہ مریض کے دماغ کی لہروں کو ریکارڈ کیا جاریا تھا، مریض کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ لمحات بھی ریکارڈ ہو گئے جب اس کی موت ہو رہی تھی۔
اس ریکارڈنگ سے انکشاف ہوا کہ دماغ کے غیر فعال ہونے سے 30 سیکنڈ پہلے اور بعد میں، اس شخص کے دماغ میں وہی کچھ ہو رہا تھا جو خواب میں ہوتا ہے یا اس وقت جب ہم زندگی کے پرانے واقعات یاد کر رہے ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کی ٹیم کے ان مشاہدات کو دماغی (اعصابی) سائنس کے جریدے 'فرنٹیئرز اِن ایجِنگ نیوروسائنس' نے 23 فروری کو شائع کیا ہے۔ ٹیم نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ دماغ کے اندر اس قسم کی ہلچل سے لگتا ہے کہ آخری لمحات میں انسانی دماغ 'زندگی کو آخری مرتبہ' یاد کرتا ہے۔
ٹیم میں شامل ڈاکٹر اجمل زمُار اُن دنوں کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں مقیم تھے۔ جریدے میں شائع ہونے والے مضمون میں ان کا کہنا تھا کہ حادثاتی طور پر ٹیم نے جو لمحات ریکارڈ کیے وہ کسی مرنے والے شخص کے دماغ میں آنے والی تبدیلیوں کی دنیا کی پہلی ریکارڈنگ تھی۔
About Sheikh Ahtisham
we are dedicated to providing you the very best Information. Keep watching this blog for more latest information share your views and share it with your friends and family members. Founded in 05 February by sheikh ahtisham has come a long way from its beginnings in Pakistan. We hope you will enjoy our multi information as much as we enjoy offering them to you. If you have any questions or comments, please contact us.
Life
Tags:
Life
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Have a any doubt let me know. And don't enter any spam link in the comment box.